22 July, 2025

Why Skills Matter More Than Degrees in the Modern World


Importance of skills, Skills vs degrees, Modern job market, Learn new skills, Career growth , Freelancing skills, Practical skills for success, Future of work, In-demand skills, Online learning platforms, Skills for remote work

Why Skills Matter More Than Degrees in the Modern World

Discover why practical skills have become more valuable than academic degrees in today’s fast-paced, tech-driven job market. Learn how to up-skill and stay relevant.


موجودہ دور میں مہارت کی اہمیت
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اس تبدیلی نے ہمارے جینے، سیکھنے اور کام کے طریقوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج کا دور "ڈگری" کے بجائے "سکل" کا ہے۔ وہ افراد جو نئی مہارتیں سیکھنے، خود کو بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور عملی طور پر کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہی کامیابی کی دوڑ میں آگے نکلتے ہیں۔

Skills in the present era
The world is changing rapidly, and the changes in it have completely changed the conditions in which we learn and work. Today's era is "skills" instead of "degrees". Individuals who learn new skills, while changing themselves, we cooperate with ourselves and have the ability to do something practically, achieve success through strength.

تعلیم کافی نہیں، مہارت ضروری ہے
کبھی صرف ڈگری حاصل کر لینا کافی سمجھا جاتا تھا، لیکن آج کے دور میں آپ کی عملی قابلیت زیادہ معنی رکھتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک گریجویٹ کسی سکل کے بغیر جسے گرافک ڈیزائننگ، کوڈنگ، یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ نہیں آتی، وہ کسی سکلز یافتہ شخص سے پیچھے رہ جائے گا جو صرف انٹرمیڈیٹ یا گریجوایشن پاس ہو لیکن اس کے پاس کوئی چھوٹی سی بھی پروفیشنل سکل نہ ہوں۔

Education is not enough, skills are essential
Once upon a time, just getting a degree was considered enough, but today your practical skills matter more. For example, a graduate with no skills in graphic designing, coding, or digital marketing will be left behind by a skilled person who has only an intermediate or graduation pass but does not have any professional skills.

ٹیکنالوجی نے میدان بدل دیا
آج کے دور میں فری لانسنگ، ریموٹ ورکنگ، اور آن لائن کاروبار نے روزگار کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں۔ آپ گھر بیٹھے دنیا بھر کے کلائینٹس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ آپ کے پاس مطلوبہ مہارت ہو۔ چاہیے وہ ویڈیو ایڈیٹینگ، کاپی رائیٹنگ، ویپ ڈیزائیننگ، گرافک ڈیزائیننگ، اپلیکیشن ڈیزائیننگ وغیرہ وغیرہ۔
Technology has changed the field
In today's era, freelancing, remote working, and online businesses have opened new doors of employment. You can work with clients from all over the world from home. Provided you have the required skills. It should be video editing, copy writing, web designing, graphic designing, application designing, etc.

سیکھنے کے بے شمار مواقع
خوش قسمی سے آج کےدور میں کوئی بھی سکل سیکھنے کے لیے یوٹیوب، ڈیگیسکل، یوڈمی اور کورسسیرہ جیسے پلیٹ فامز مفت میں موجود ہیں جہاں آپ اپنی مرضی کی ہزاروں سکلز بالکل مفت سیکھ سکتے ہیں۔سیکھنے کے لیے آپ کی نیت اور مستقل مزاجی ہے اہم عمل ہے ، جس کے باعث آپ آسانی سے اپنی پسندیدہ پروفیشنل سکلز سیکھ سکتے ہیں۔
Countless learning opportunities Fortunately
Today there are platforms like YouTube, DigiSkill, Udemy, and Coursera available for free to learn any skill, where you can learn thousands of skills of your choice absolutely free. Your intention and consistency in learning are the important process, due to which you can easily learn your favourite professional skills.

معاشی آزادی کا ذریعہ
مہارتیں صرف نوکری کے لیے نہیں ہوتیں، بلکہ یہ آپ کو خودمختار بھی بناتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی خاص ہنر ہے، تو آپ خود کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں، انٹرنیشنل مارکیٹس میں اپنی سکل بیس پہ کام کر سکتے ہیں۔ برانڈ بنا سکتے ہیں یا دوسروں کو ٹریننگ دے کر آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
A means of economic freedom
Skills are not just for jobs, they also make you independent. If you have a specific skill, you can start your own business, work on your skill base in international markets, build a brand or earn an income by training others.

 مقابلے کا دور، لیکن سکل سے آگے بڑھا جا سکتا ہے
جب مقابلہ سخت ہو اور مواقع کم، تو وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کے پاس کچھ خاص ہوتا ہے۔ مہارت ہی وہ خاص شے ہے جو آپ کو ہزاروں میں نمایاں کرتی ہے۔آپ کی تعلیم کےساتھ مہارت سونے پہ سہاگہ ہے۔
The era of competition, but skills can go a long way
When competition is fierce and opportunities are few, only those who have something special succeed. Skills are that special something that makes you stand out among thousands. Skills, along with your education, are more valuable than gold.

نتیجہ
موجودہ دور میں کامیابی کا راز صرف ڈگر یا سرٹیفیکیت میں نہیں ہے، بلکہ ہنر اور عملی قابلیت میں ہے۔ چاہیے آپ طالبعلم ہوں یا بے روز گار یا ملازمت پیشہ ، سکلز سیکھنے سے کبھی نہ رکیں۔ کیونکہ سکل وہ دولت ہے جو نہ چرائی جا سکتی ہے ، نہ زنگ آلودہ ہوتی ہےاور نہ مدہم بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید نکھرتی ہے۔
Conclusion
The secret of success in today's era is not just in degrees or certificates, but in skills and practical abilities. Whether you are a student, unemployed or employed, never stop learning skills. Because skills are wealth that cannot be stolen, does not rust or fade, but rather grows stronger with time.


سکل سے متعلق ایک شعر پہ ہم اس کالم کا اختتام کرتے ہیں
عالم ایجاد میں جو ہے صاحب ایجاد
ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ





Badshahpur Malakwal Punjab Pakistan